Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / دوست کے انتقال پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

دوست کے انتقال پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) دوست کے فوت ہونے سے دلبرداشتہ ایک دوست نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس کے بموجب 25 سالہ بی انجیا ساکن عنبر پیٹ اپنے دوست وحید کے انتقال سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ صدمہ سے دوچار رہ رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انجیا ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکا تھا جس کے نتیجہ میں اُس نے اپنے مکان میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT