Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / دوست کے حملہ میں زخمی دوسرا دوست کی موت

دوست کے حملہ میں زخمی دوسرا دوست کی موت

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ حکیم پیٹ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں 25 سالہ جعفر کا اس کا ساتھی جگن نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جعفر پیشہ سے پینٹر حکیم پیٹ کنٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 13 اپریل کو جعفر اور جگن نے مئے نوشی کی رات دیر گئے تک دونوں میں مئے نوشی اور بات چیت جاری تھی اس دوران جگن نے جعفر پر حملہ کردیا ۔ اس قاتلانہ حملہ میں جعفر کی گردن کی ہڈی کو نقصان پہونچا تھا ۔ جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT