Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دوسرا ونڈے بارش سے متاثر ہونے کا امکان

دوسرا ونڈے بارش سے متاثر ہونے کا امکان

کولکتہ ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سیریز کا دوسرا ونڈے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا لیکن یہ مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز سیریز کا افتتاحی مقابلہ چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جو کہ بارش سے متاثر رہا جس میں ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ کولکتہ کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر گنیش داس نے کہا ہیکہ 21 ستمبر تک موجودہ موسم تبدیل ہوسکتا ہے اور ممکن ہیکہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ 18 نومبر 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ کولکتہ ونڈے میں آسٹریلیا کی نمائندگی کررہا ہے لیکن یہ ونڈے بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT