Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / دوسری بیوی کی بے رخی پر شوہر کی خودکشی

دوسری بیوی کی بے رخی پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) دوسری بیوی کی ناراضگی اور بے رخی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ ناگاملایا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ گرو برہمانگر جوبلی ہلز میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی پہلی بیوی حفیظ پیٹ میں اپنے بچوں کے ہمراہ رہتی تھی اور یہ شخص اپنی دوسری بیوی بھارتی کے ساتھ رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق دونوں میں بحث ڈالنے کے بعد بھارتی رات اپنے مائیکے چلی گئی ۔ تاہم جب وہ صبح پہونچی تو اس کا شوہر ناگاملایا پھانسی پر لٹکاہوا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT