Tuesday , December 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دوسری منزل سے گرکر ایک شخص ہلاک

دوسری منزل سے گرکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی دوری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ شیخ جاوید جو پیشہ سے خانگی ڈرائیور تھا ۔ یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخص ایک عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT