Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / دوسرے دن بھی دوبئی کیلئے پروازیں منسوخ

دوسرے دن بھی دوبئی کیلئے پروازیں منسوخ

ایرانڈیا کی فلائٹس، شارجہ اور ابوظہبی تک محدود
نئی دہلی۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رن وے کی عدم دستیابی کے باعث آج دوسرے دن بھی دہلی سے پروازیں متاثر رہیں جبکہ ایمریٹس فلائٹ کو حادثہ پیش آنے کے بعد کل سے طیرانگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔ خلیجی ممالک کے تجارتی مرکز کیلئے انڈیگو اور اسپائس جٹ نے اپنی تمام فلائٹس منسوخ کردی ہیں جبکہ ایرانڈیا اور جٹ ایرویز نے اپنے طیاروں کا رخ دوبئی ایرپورٹ سے قریبی طیرانگاہوں کی سمت موڑدیا ہے۔ دوبئی میں صرف بڑے بڑے طیاروں کو اترنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ ایرانڈیا اور جٹ ایرویز کی فلائٹس کو شارجہ اور ابوظہبی پر روک دیا جارہا ہے۔ وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے آج ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی ہے۔ دریں اثناء دوبئی ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ 7 اگست کی صبح 7:30 بجے سے محدود فضائی خدمات بحال کردی جائے گی۔ خانگی ایرلائنس انڈیگو نے بتایا کہ دوبئی ایرپورٹ میں رن وے دستیاب نہ ہونے پر تا اطلاع ثانی تمام فلائٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء چینائی سے موصولہ اطلاعات کے بموجب چینائی۔دوبئی سیکٹر پر فضائی خدمات ہنوز بحال نہیں ہوسکی جبکہ دوبئی میں ایمریٹس فلائٹ کی کراش لیڈنگ کے پیش نظر آج بھی تین ایرلائنس نے اپنی فلائٹس منسوخ کردی ہیں۔ ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ چینائی۔دوبئی روٹ پر جیٹ ایرویز اور انڈیگو کی بالترتیب ایک ایک فلائٹ آج صبح منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں کفایتی ایر لائنس اسپائس جٹ نے بتایا کہ معلنہ شیڈول کی تمام فلائٹس مسنوخ کردی گئی ہیں۔ ایرلائنس نے اس خصوص میں مسافرین سے معذرت خواہی کا اظہار کیا جنہیں پروازوں کی مسنوخی سے مشکلات پیش آئیں۔ واضح رہے کہ 300 مسافرین جس میں اکثریت ہندوستانیوں کی تھی ترونتھاپورم سے دوبئی جانے والی ایمریٹس فلائٹ کل دوبئی ایرپورٹ کراش لینڈنگ کی تھی۔ اس حادثہ میں مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے لیکن دنیا کے سب سے بڑے طریانگاہ کو بند کردینا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT