Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرے ٹسٹ کیلئے گرکیرت شامل میچ کا کل آغاز

دوسرے ٹسٹ کیلئے گرکیرت شامل میچ کا کل آغاز

بنگلورو ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے آل راؤنڈر گرکیرت سنگھ مان کو آج انڈین اسکواڈ میں شامل کیا گیا جو جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ کو یہاں شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں حصہ لے گا۔ بی سی سی آئی کے بیان میں بتایا گیا کہ گرکیرت کو انڈین ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور چار میچ کی ’پے ٹی ایم فریڈم ٹروفی‘ کے بنگلورو میں دوسرے ٹسٹ (14 تا 18 نومبر) کیلئے ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 25 سالہ کھلاڑی او ڈی آئی اسکواڈ کا حصہ تھے جسے جنوبی افریقہ کے مقابل سیریز میں 2-3 سے شکست ہوئی؛ ویسے انھوں نے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا۔ وہ موہالی میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ ہندوستان چار میچ کی ٹسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

TOPPOPULARRECENT