Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / دوشرابیوں کے درمیان جھگڑا ایک کی موت

دوشرابیوں کے درمیان جھگڑا ایک کی موت

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز)  سکندرآباد کے علاقہ میں دو شرابیوں کے درمیان پیش آئے جھگڑے میں ایک شرابی فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ پروین جو ایک اجنبی کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پروین ایک ہوٹل میں ملازم اور کارخانہ سکندرآباد کے ساکن ستیہ نارائینا ریڈی کا بیٹا تھا ۔کل رات وہ سیندھی کمپاؤنڈ گیا اور وہاں ایک لکشمی نامی خاتون سے اس کی ملاقات ہوئی تھی ۔ پروین اور لکشمی دونوں ترملگیری کی جانب گئے اور اس دوران ایک شخص جو ضرورت سے فارغ ہورہا تھا  لکشمی کو دیکھ کر فقرے کس رہا تھا ۔ اس بات پر برہم پروین نے اس اجنبی شخص کی حرکت پر اعتراض کیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ اجنبی شخص نے پروین کو شدید زدوکوب کیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT