Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / دوعادی سارق گرفتار

دوعادی سارق گرفتار

حیدرآباد 14اکٹوبر (سیاست نیوز)چیتنیا پوری پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی سرینواس جو پیشہ سے موٹر سائیکلوں کا سارق ہے نے علاقہ چیتنیا پوری اور سرور نگر میں پانچ موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے سرینواس کو چیتنیا پوری پولیس کا کرائم اسٹاف عملہ نے حراست میں لے لیا اور تفتیش کرنے پر اس نے سرقوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے پانچ مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلئے ۔ اسی طرح قفل شکنی کے ذریعہ سرقوں میں ملوث ہونے والے ایک عادی سارق کو چیتنیا پوری پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 80 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT