Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دولتمند لاولد جوڑوں کو لاکھوں روپیوں میں بچوں کی فروخت

دولتمند لاولد جوڑوں کو لاکھوں روپیوں میں بچوں کی فروخت

غریب بے بس خواتین کا استحصال، ٹولی بے نقاب دولتمند لاولد جوڑوں کو لاکھوں روپیوں میں بچوں کی فروخت ملزمین کے خلاف کارروائی ، مجبور ماؤں کو حق دلانے جناب زاہد علی خان کی قانونی امداد

غریب بے بس خواتین کا استحصال، ٹولی بے نقاب
دولتمند لاولد جوڑوں کو لاکھوں روپیوں میں بچوں کی فروخت
ملزمین کے خلاف کارروائی ، مجبور ماؤں کو حق دلانے جناب زاہد علی خان کی قانونی امداد
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( سیاست نیوز) گاندھی نگر پولیس کی جانب سے لاولد جوڑوں کو نومولود فروخت کرنے والے ریاکٹ کو بے نقاب کیاگیا تھا اور اس جرم میں ملوث ملزمین کے خلاف خواتین نے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کئی برسوں سے چلائے جارہے اس ریاکٹ سے پولیس لا علم تھی اس جانب توجہ مبذول کروانے میں روز نامہ ’سیاست‘ نے اہم رول ادا کیا ہے۔تفصیلات کے بموجب اس ٹولی کی سرغنہ سری دیوی اور گنگا دھر ریڈی ہے جو لا ولد جوڑوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی خواتین جنہیں زیادہ بچے ہیں کو فروخت کرنے پر مبینہ طور پر مجبور کیا۔ واضح رہے کہ گاندھی نگر پولیس نے مذکورہ ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف جونیل جسٹس ایکٹ 25 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاتھا لیکن متاثرہ خواتین جو سری دیوی کے ظلم کا شکار تھی اور اپنے آبائی مقام چلی گئی تھیں لیکن ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر مسٹر عثمان الہاجری نے پولیس گاندھی نگر سے کامیاب پیروی کی اور متاثرہ خواتین شلیجہ اور حسین بی کو پولیس سے رجوع کروایا تھا۔ انسپکٹر گاندھی نگر مسٹر سنجیو راو نے بتایا کہ سری دیوی اور گنگا دھر ریڈی امیر پیٹ میں واقع ایک مشہور فرٹیلیٹی سنٹر کے بعض خاتون ملازمین کی مدد سے چار تا پانچ نومولود کو فروخت کیا جس کے عوض غریب خاندان کی خواتین کو معمولی سی رقم دی گئی جب کہ خواہشمند لاولد جوڑوں سے پانچ لاکھ روپئے تک حاصل کئے گئے ۔ متاثرہ خواتین کی قانونی مدد کیلئے جناب زاہد علی خاں کی پیشکش کے بعد گاندھی نگر پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس نے اس کیس کے سلسلہ میں مزید تین افراد بشمول دو خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT