Wednesday , December 12 2018

دولتِ اسلامیہ‘ کے ہاتھوں پامیرا میں’25 افراد کا قتل

بیروت ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مئی کے اواخر میں نام نہاد دولت اسلامیہ نے قدیم تاریخی ورثے اور اس سے قریب واقع پامیرا شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شام میں یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پامیرا کے قدیم تھیٹر میں 25 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرتے دکھای

بیروت ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مئی کے اواخر میں نام نہاد دولت اسلامیہ نے قدیم تاریخی ورثے اور اس سے قریب واقع پامیرا شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شام میں یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پامیرا کے قدیم تھیٹر میں 25 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے افراد فوجی تھے جنھیں شام کے شہر حمص سے گرفتار کیاگیا تھا۔ مئی کے اواخر میں نام نہاد دولت اسلامیہ نے قدیم تاریخی ورثے اور اس سے قریب واقع پامیرا شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔یہ ویڈیو شدت پسند تنظیم سے منسلک جنگجوؤں نے جاری کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ قتل کب کیے گئے۔فلم میں دکھائے گئے مناظر میں پیلمائرا کے قدیم تھیٹر میں گولی مار کر قتل کیے گئے اور اس کے پیچھے شدت پسند تنظیم کے سیاہ جھنڈے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں تھیٹر کی سیڑھیوں پر سینکڑوں افراد کو قتل کا منظر دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کچھ مناظر میں قتل کیے جانے والے افراد کے قریب کے مناظر بھی ہیں جن کے چہروں سے دکھائی دیتا ہے کہ ان پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔ نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ کے پامیرا پر قبضے کے کچھ ہی دن بعد اسی تھیٹر میں 20 افراد کا قتل کیا تھا۔شامی رصدگاہ کے مطابق علاقے کے رہائشی کو بھی وہاں لایا گیا اور انھیں زبردستی زیرِ حراست آدمیوں کو گولیاں لگتے دکھایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT