Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دولت آباد کوڑنگل میں دلسوز واقعہ

دولت آباد کوڑنگل میں دلسوز واقعہ

کوڑنگل ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل دولت آباد مستقر پر گزشتہ روز رونما ہوئے دلسوز واقعہ میں بیٹے نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے ماں کو ہلاک کردیا ۔ دلبرداشتہ باپ نے راہ فراری اختیار کی ۔ بھاگیہ لکشمی ریڈی سب انسپکٹر پولیس کوسگی کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بموجب پیداسائپاوگووندماں کا لڑکا ملاری وینکٹ

کوڑنگل ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل دولت آباد مستقر پر گزشتہ روز رونما ہوئے دلسوز واقعہ میں بیٹے نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے ماں کو ہلاک کردیا ۔ دلبرداشتہ باپ نے راہ فراری اختیار کی ۔ بھاگیہ لکشمی ریڈی سب انسپکٹر پولیس کوسگی کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بموجب پیداسائپاوگووندماں کا لڑکا ملاری وینکٹپا گزشتہ دس سال قبل ممبئی سے ذریعہ ٹرین اپنے وطن واپس ہورہا تھا کہ ریاست کرناٹک کے مقام کُرگنٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اتفاقی طور پر ریل سے نیچے گر گیا جس سے سر پر شدید چوٹیں آئیں ۔ تب سے وینکٹپا ذہنی طور پر معذور ہوگیا تھا ۔ اس دوران شوہر کے پاگل پن سے تنگ آکر بیوی بھی اپنے میکہ کو چلی گئی ۔ خاندانی افراد بھی وینکٹپا کی حرکتوں سے عاجز آتے ہوئے گزشتہ سال سری سیلم میں چھوڑ کر واپس لوٹ گئے ۔ مگر ماں کی ممتا بے قرار ہوگئی دلبرداشتہ ماں نے اپنے چند عزیزوں کے ہمراہ سری سیلم پہنچ کر بیٹے کو واپس لے آئی اور شب و روز دیکھ بھال کرنے لگی ۔ گزشتہ روز گووندماں اور اس کا شوہر پیداسائپا حسب معمول مکان میں کام میں مصروف تھے کہ وینکٹپا برہمی کے عالم میں چلاتا ہوا لاٹھی سے باپ پر حملہ کیا ۔ سراسمیگی کے عالم میں پیداسائپا مکان سے باہر راہ فرار اختیار کیا ۔ موقع پر موجود اکیلی ماں گووندماں ( 62 ) سالہ ماں کے سر پر ایکدم لاٹھی سے حملہ کردیا جس سے جگہ پر ہی ماں کی موت واقع ہوگئی ۔ شورشرابہ کی آواز سن کر پڑوسی جمع ہوگئے اور خون سے پُر نعش کا مشاہدہ کررہے تھے کہ وینکٹپا نے ان پر بڑے بڑے پتھر برسانے شروع کئے ۔ جس سے خوف زدہ ہو کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ اے ایس آئی شیام سندر نے جمعیت کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ یم پی پی نرسنگ بھان سنگھ ، وائس یم پی پی وینکٹ ریڈی ، سرپنچ پاروتماں وغیرہ نے خاندانی افراد سے اظہار تعزیت کیا ۔ پیداسائپا کی درخواست پر کیس درج کیا جاکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT