Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ زخمی البغدادی کے جانشین کا انتخاب کرے گی

دولت اسلامیہ زخمی البغدادی کے جانشین کا انتخاب کرے گی

واشنگٹن۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر الغدادی کے مفلوج ہوجانے کے بعد ان کی جگہ دولت اسلامیہ کی مجلس شوریٰ ایک عارضی سربراہ کا جاریہ ہفتہ انتخاب کرے گی ‘ تاکہ روزمرہ کے اُمور کا انتظام کرسکے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک خبر کے بموجب البغدادی عراق سے شام کے شہر رقہ منتقل کردیئے گئے ہیںتاکہ ان کا علاج ہوسکے ۔ دہشت گرد تنظیم کی فوج کا رقہ سابق دارالحکومت رہ چکا ہے ۔ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران اُن کے شدید زخمی ہوجانے کے دو ماہ بعد انہیں منتقل کیا جارہا ہے ۔ اُن کی ریڑھ کی ہڈی تباہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان کا بایاں پیر مفلوج ہوگیا ہے ۔ روزنامہ ’’بیسٹ‘‘ نے منحرف جہادیوں کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ روزنامہ کے بموجب ذہنی طور پر چوکس اور کسی بھی مسئلہ پر احکام جاری کرنے کے قابل البغدادی جسمانی زخموں کی وجہ سے علاج کیلئے منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ جب کہ دولت اسلامیہ کی مجلس شوریٰ نے قطعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ایک عارضی سربراہ کا انتخاب کیا جائے تاکہ شام اور عراق میں گروپ کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ۔ یہ سربراہ موثر انداز میں بغدادی کے تحت ہوگا بلکہ اُسے عربی زبان میں نائب خلیفہ کہا جائے گا اور نائب الملک کے نام سے مخاطب کیا جائے گا ۔ دولت اسلامیہ کے منحرفین کے بموجب جنہوں نے پڑوسی ملک ترکی میں اپوزیشن کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ انتخاب دو عراقی اور شامی ارکان کریں گے جو مجلس شوریٰ کی اعلیٰ قیادت کی مشہور شخصیات ہیں ۔ منحرفین احمدعبدالقادر نے جو حال ہی میں ایک نٹ ورک قائم کرچکے ہیں ‘ کہا کہ دیگر منحرفین نے ان دعوؤں کی توثیق کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT