Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں صدر فرانس اور صدر اوباما کا ملکر مقابلہ کرنے کا عہد

دولت اسلامیہ سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں صدر فرانس اور صدر اوباما کا ملکر مقابلہ کرنے کا عہد

واشنگٹن 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور امریکہ نے دولت اسلامیہ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔ روس پر زور دیا کہ وہ چار سال سے جاری شام کے بحران کو ختم کرنے کیلئے عالمی کوششوں کا ساتھ دیں۔ صدر فرانس فرنیکوس ہالینڈ نے آج وائیٹ ہاؤز میں اپنے امریکی ہم منصب بارک اوباما سے ملاقات کی۔ امریکی صدر بارک اوباما کو اُن کی قومی سلامتی ٹیم مسلسل اس بات سے مطلع کررہی ہے کہ امریکہ کو دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ سے فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ اوباما نے کل قومی سلامتی کونسل کا ایک اجلاس طلب کیا تھا تاکہ دولت اسلامیہ کے حالیہ حملوں کے بعد ہوئے ردعمل کا جائزہ لیا جائے جہاں صدر موصوف کو یہ بتایا گیا کہ دولت اسلامیہ سے فی الحال امریکہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ دریں اثناء وائیٹ ہاؤز سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر موصوف کو کچھ اس طرح مطلع کیا گیا ہے کہ امریکہ کو پیرس حملوں کے تناظر میں اپنی موجودہ سکیوریٹی میں اضافہ کرنا چاہئے اور یہی نہیں بلکہ الظالیہ میں G-20 کانفرنس کے بعد اپنے پارٹنرس کے ساتھ بھی انٹلی جنس کا تبادلہ کرنا چاہئے۔ صدر اوباما نے اپنی سلامتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے خلاف اپنی کارروائی میں شدت پیدا کریں اور اس کے مکمل خاتمہ کے لئے G-20 پارٹنر ممالک سے فوجی تعاون میں اضافہ کی خواہش کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT