Saturday , August 18 2018
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ صحرا میں فرار ، عراق کی سرکاری فوج کا ادعا

دولت اسلامیہ صحرا میں فرار ، عراق کی سرکاری فوج کا ادعا

بغداد ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج نے آج کہا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اب صحرا کی طرف پسپا ہورہے ہیں تاکہ جارحانہ حملہ سے اور جہادیوں کی قطعی شکست سے بچ سکے۔ دولت اسلامیہ پہلے ہی ان تمام قصبوں سے پسپا ہوچکی ہے جن پر کبھی اس کا قبضہ تھا۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ وہ اس وقت تک فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک کہ تمام جہادی شام کی سرحد سے متصل مغربی صحرا سے بھی تخلیہ نہ کردیں۔ مقبول عام نقل و حرکت نیم فوجی تنظیم نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے 77 دیہاتوں اور مضافاتی علاقوں پر جمعرات کی صبح اپنی جارحانہ مہم کے بعد سے اب تک قبضہ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT