Thursday , December 13 2018

دولت اسلامیہ مسلمانوں کیلئے ’’پریشانی‘‘

سڈنی 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے کثیر مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے صدر نے آج دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی کارستانیوں کو مذہب اور اسلامی قائدین کے لئے ’’پریشان کن‘‘ قرار دیا اور دنیا بھر کے اسلامی قائدین پر زور دیا کہ وہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔ سوسیلو بامبانگ یودھو یونو نے کہاکہ انتہا پسن

سڈنی 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے کثیر مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے صدر نے آج دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی کارستانیوں کو مذہب اور اسلامی قائدین کے لئے ’’پریشان کن‘‘ قرار دیا اور دنیا بھر کے اسلامی قائدین پر زور دیا کہ وہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔ سوسیلو بامبانگ یودھو یونو نے کہاکہ انتہا پسندوں نے عراق اور شام کے جتنے وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور قتل عام کررہے ہیں، وہ ’’پریشان کن‘‘ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ کارستانیاں صدمہ انگیز ہیں کیونکہ یہ لوگ بے قابو ہوگئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں ایک انٹرویو دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں اِسے برداشت نہیں کرتے۔ ہم انڈونیشیا میں دولت اسلامیہ پر پابندی عائد کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ انڈونیشیا ایک اسلامی مملکت نہیں ہے۔ ہم تمام مذاہب کا مساوی طور پر احترام کرتے ہیں۔ اُنھوں نے بین الاقوامی قائدین سے اپیل کی کہ وہ بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT