Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا انتقام : 116 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دولت اسلامیہ کا انتقام : 116 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بیروت ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے آج صرف اس شبہ پر 116 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا کہ انکے ال قریطین میں شامی حکومت کیساتھ مشتبہ روابط ہیں حالانکہ بعدازاں دولت اسلامیہ کو سرکاری فوجوں کیساتھ لڑائی میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناء برطانیہ کی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس مانیٹر کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہاکہ دولت اسلامیہ نے اندرون 20 یوم 116 افراد کو صرف اس شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا کہ ان کے مشتبہ طور پر سرکاری فوج کیساتھ روابط ہیں جس نے ال قریطین جو وسطی ہومز صوبہ میں واقع ہے، پر ہفتہ کو دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے اس مستقر پر 2015ء میں قبضہ کیا تھا جبکہ روس کی شامی فوج نے گذشتہ سال اس پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT