Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا آسٹریلیائی جنگجو ہلاک

دولت اسلامیہ کا آسٹریلیائی جنگجو ہلاک

ملبورن 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ آسٹریلیائی نوجوان جس نے گزشتہ سال دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے اپنا ماڈلنگ کیرئیر ترک کردیا تھا، تازہ ترین اطلاع کے مطابق شام میں دولت اسلامیہ کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ملبورن سے تعلق رکھنے والا سابق ماڈل شرقی جامہ کو میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطاق جاریہ ہفتہ گولی مار کر ہل

ملبورن 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ آسٹریلیائی نوجوان جس نے گزشتہ سال دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے اپنا ماڈلنگ کیرئیر ترک کردیا تھا، تازہ ترین اطلاع کے مطابق شام میں دولت اسلامیہ کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ملبورن سے تعلق رکھنے والا سابق ماڈل شرقی جامہ کو میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطاق جاریہ ہفتہ گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ گزشتہ سال اگسٹ میں جامہ نے اپنے ارکان خاندان کو چھوڑ دیا تھا اور شام کا سفر کرتے ہوئے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ یاد رہے کہ آسٹریلین اسوسی ایٹیڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق جامہ کے محل وقوع کا اُس کے ارکان خاندان کو اُس وقت پتہ چلا جب اُس نے عراق کے شہر فلوجہ سے اپنی والدہ کو فون کیا تھا جس پر ایک سال تک دولت اسلامیہ گروپ کا کنٹرول رہا۔

TOPPOPULARRECENT