Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا تیل کے کنوؤں پر قبضہ

دولت اسلامیہ کا تیل کے کنوؤں پر قبضہ

بیروت ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے دو تیل کے کنوؤں پر شام کے شمال مشرقی علاقہ میں قبضہ کرلیا ۔ ایک دن قبل اس شہر پر راکٹ حملے کئے گئے تھے جس سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ الحائل اور ارک تیل کے کنوؤں پر جو پامیرا سے علی الترتیب 40 اور 25 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہیں قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ یہ تیل کے کنویں حکومت کے لئے برقی توانائی کی پیداوار کیلئے اہمیت رکھتے ہیں جو اب باغیوں کے قبضہ میں آگئے ہیں پامیرا کے مضافات میں دولت اسلامیہ کی پامیرا کیلئے جارحانہ حملے کے بعد خوفناک جھڑپیں شروع ہوگئی ہے ۔ اُس وقت سے اب تک 364 افراد بشمول دونوں فریقوں کے جنگجو اور 62 شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جہادیوں نے ہفتہ کے دن شمالی شہر کے بیشتر حصہ پر قبضہ کرکے سرکاری افواج کو پسپا کردیا تھا لیکن 24 گھنٹے کے اندر سرکاری فوج نے دوبارہ اس علاقہ پر قبضہ کرلیا اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو پسپا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT