Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا ’ساتھ‘ دینے والے آسٹریلوی شہری کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

دولت اسلامیہ کا ’ساتھ‘ دینے والے آسٹریلوی شہری کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

ملبورن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نرسنگ کے شعبے سے وابستہ آسٹریلوی شہری ایڈم بروکمین جن کا موقف ہے کہ انھیں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے کام کرنے پر مجبور کیا، وہ پہلے آسٹریلوی شہری ہیں جو وطن واپس لوٹ کر دہشت گردی کے نئے قانون کے تحت تفتیش کا سامنا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بروکمین نے جو مذہب اسلام اختیار کر چکے ہیں بتایا ہے کہ وہ فلاحی کاموں کیللے شام گئے تھے وہ جمعہ کو وطن واپس پہنچے ۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شاید ایڈم بروکمین کو سڈنی پہنچنے پر گرفتار بھی کر لیا جائے۔ ملبورن سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ بروکمین نے فیئر فیکس میڈیا کو مئی میں بتایا تھا کہ وہ 2014 میں شام کی خانہ جنگی میں زخمی ہونے والے افراد کی طبی مدد کے لئے وہاں گئے تھے تاہم دولتِ اسلامیہ نے مدد کے لئے زبردستی ان کی خدمات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT