Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا فلپائن کے اسکول پر حملہ

دولت اسلامیہ کا فلپائن کے اسکول پر حملہ

منیلا، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جنگجو آج صبح ایک قصبہ میں گھس گئے اور انہوں نے جنوبی فلپائن کے ایک اسکول پر قبضہ کرلیا یہ وہی جزیرہ ہے جہاں سرکاری فوجیوں اور اسلام پسند جنگجوؤں کے درمیان لڑائی پانچویں ہفتہ میں داخل ہوچکی ہے ۔بینگسا مورو اسلامی فریڈم فائٹڑز (بی آئی ایف ایف )کی فوج کے ساتھ بندوقوں سے شمالی کوٹا باٹو صوبہ میں لڑائی جاری ہے۔ پک کاویان مراوی سٹی سے 190 کلو میٹر دور واقع ہے جہاں بی آئی ایف ایف کے جنگجو دولت اسلامیہ سے وابستہ دیگر گروپوں کے لڑاکوں کے ساتھ چھپے ہوئے ہیں اور ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے فلپائنی فوج کے ساتھ لڑرہے ہیں ۔اسی دوران بریگیڈیر جنرل ریسٹیٹو پیڈلا نے صحافیوں کو بتایا کہ مسئلہ حل ہو چکا ہے ۔ بچے محفوظ ہیں کسی طرح کی تشویش کی بات نہیں ہے ۔ وہ لوگ وہاں سے چلے گئے ہیں۔ اب کوئی بھی دہشت گرد اسکول کے احاطے میں موجود نہیں ہے ۔ اسکول کا احاطہ پھر سے محفوظ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیایرغمال بنائے گئے پانچ شہری اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب کوئی بھی طالب علم دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT