Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دولت اسلامیہ کا ہمدرد این آئی اے کی تحویل میں

دولت اسلامیہ کا ہمدرد این آئی اے کی تحویل میں

نئی دہلی۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے میں شاہجہاں ویلووا کنڈی عرف محمد اسمعیل محی الدین کو جس پر دولت اسلامیہ کا دہشت گرد ہونے کا شبہ ہے اور جسے ترکی نے جولائی میں ہندوستان کی تحویل میں لیا تھا، پانچ دن کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ محکمہ نے کہا کہ این آئی اے قبل ازیں نئی دہلی کے خصوصی شعبہ کی جانب سے مقدمہ کی تحقیق اپنے ذمہ لے چکی ہے۔ اس لئے تفتیش کیلئے 32 کنڈی متوطن کننور (کیرالا) کو تحویل میں لینا ضروری تھا۔ کنڈی کو یکم ؍ جولائی 2017ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی بیوی بھی وطن واپس آچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT