Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کو شکست دینے زائدازتین سال درکار :پنٹگان

دولت اسلامیہ کو شکست دینے زائدازتین سال درکار :پنٹگان

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی معتمد دفاع اور پنٹگان سربراہ ایشٹن کارٹر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف ہماری لڑائی کی تکمیل کو زائداز تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ کارٹر نے صدر اوباما کی جنگ آتھرائزیشن درخواست برائے کانگریس کی سماعت کے دوران یو ایس سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فی ا

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی معتمد دفاع اور پنٹگان سربراہ ایشٹن کارٹر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف ہماری لڑائی کی تکمیل کو زائداز تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ کارٹر نے صدر اوباما کی جنگ آتھرائزیشن درخواست برائے کانگریس کی سماعت کے دوران یو ایس سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فی الحال یہ بات قطعی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف ہماری لڑائی اندرون تین سال پایہ تکمیل کو پہونچے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 11 فروری کو اوباما انتظامیہ نے دولت اسلامیہ کے خلاف اپنی وار آتھرائزیشن بل کو متعارف کیا جس کے تحت زمینی حملوں سے گریز کرنے اور مہم کو اندرون تین سال ختم کرنے کی جانب خصوصی نشاندہی کی گئی تھی۔ مسٹر کارٹر نے کہاکہ حالانکہ وہ اس بات پر قطعی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا مقصد تین سال میں حاصل ہوجائے گا تاہم تین سال کی جو میعاد مقرر کی گئی ہے وہ ناقابل فہم نہیں ہے۔ آتھرائزیشن کے مطابق امریکہ اپنی اس فوج کا استعمال کرے گا جو 2001 ء میں ایک بِل کے ذریعہ منظور کی گئی تھی اور جس کا استعمال القاعدہ اور اُس سے ملحقہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیا گیا تھا اور اب دولت اسلامیہ کے خلاف بھی اس کا استعمال کانگریس کی اجازت حاصل کئے بغیر کیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ فورس اتھرائزیشن کے حصول کا مقصد امریکہ کے اتحاد کو اُجاگر کرنا ہے۔ کیری کے خطاب کے دوران جنگ مخالف احتجاجیوں نے متعدد بار رخنہ اندازی کی جہاں وہ بار بار چیخ چیخ کر یہی کہہ رہے تھے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی مہم کا سیدھا سیدھا مطلب ہے بے قصور اور معصوم عوام کی موت۔

TOPPOPULARRECENT