Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کو طالبان کا کھلا مکتوب افغانستان سے دور رہیں

دولت اسلامیہ کو طالبان کا کھلا مکتوب افغانستان سے دور رہیں

کابل 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے دولت اسلامیہ کو تحریر کردہ ایک کھلے مکتوب میں اس کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنے گروپ کو افغانستان سے دور ہی رکھے تو بہتر ہوگا۔ مکتوب پر طالبان سنٹرل کونسل کے عبوری سربراہ ملا اختر محمد منصور کے دستخط ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اسلامک ایمائ

کابل 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے دولت اسلامیہ کو تحریر کردہ ایک کھلے مکتوب میں اس کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنے گروپ کو افغانستان سے دور ہی رکھے تو بہتر ہوگا۔ مکتوب پر طالبان سنٹرل کونسل کے عبوری سربراہ ملا اختر محمد منصور کے دستخط ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اسلامک ایمائریٹ کی موجودگی دیگر متوازن محاذ کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ بات بتائی۔ مکتوب میں انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ طالبان کی اسلامک ایمائریٹ دولت اسلامیہ کے کسی بھی داخلی اُمور میں مداخلت نہیں کرتی اور یہ توقع کرتی ہے کہ وہ بھی ان کے اُمور میں کوئی مداخلت نہ کرے جوکہ مسلمانوں اور اسلام کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ طالبان نے مزید کہاکہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خون خرابہ کرنے لگ جائیں کیونکہ ایسا کرنے سے دولت اسلامیہ کا نام خراب ہوگا اور مجاہدین کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT