Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ میں ترکی بھی شامل

دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ میں ترکی بھی شامل

واشنگٹن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور ترکی کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت ترکی کے لڑاکا طیارہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف امریکہ کے فضائی حملوں کا حصہ بن جائیں گے۔ دولت اسلامیہ نے ترکی اور عراق کے قابل لحاظ علاقوں پر قابض ہونے کا ادعا کیا ہے۔ دریں اثناء پنٹگان پریس سکریٹری پیٹرکوک نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ اور ترکی نے معاہدہ کی تمام تکنیکی تفصیلات کو قطعیت دی ہے جس کے ذریعہ ترکی کو دولت اسلامیہ کے خلاف جاری جنگ میں مکمل طور پر شامل کرلیا جائے گا جس میں فضائی حملوں میں شراکت داری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ مسٹر کوک نے کہاکہ تکنیکی تفصیلات کی تکمیل کے بعد اس پر عمل آوری کے لئے کچھ عرصہ درکار ہے جو آپریشنل سطح پر مکمل کرلیا جائے گا۔ امریکہ کا یہ ماننا ہے کہ ترکی دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شمولیت کا عاجلانہ طور پر خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT