Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی بیخ کنی کیلئے ایران اور ترکی متحد ہوجائیں : روحانی

دولت اسلامیہ کی بیخ کنی کیلئے ایران اور ترکی متحد ہوجائیں : روحانی

تہران 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران نے ترک ہم منصب طیب اردغان سے کہاکہ خطہ میں دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے ایران و ترکی کو شانہ بشانہ کام کرنا چاہئے۔ ارنا خبررساں ایجنسی‘ نے اطلاع دی ۔ دونوں قائدین کے درمیان ٹیلی فون پر بات ہوئی جہاں حسن روحانی نے کہاکہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے مشترکہ منصوبہ کے ساتھ کوشش کو تیز تر کردینا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینا چاہئے۔ یاد رہے کہ ایران نے ترکی سے خواہش کی ہے کہ دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے وقت شام کی مطلق العنانی کا بھی احترام کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT