Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی تائید پر دو افراد کیخلاف مقدمہ

دولت اسلامیہ کی تائید پر دو افراد کیخلاف مقدمہ

مِنّے پولیس ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منے سوٹا کے دو افراد میں سے ایک پر دولت اسلامیہ میں شریک ہونے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی ایجنٹس نے اسے مشرق وسطیٰ کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا، تاہم دوسرا شخص عہدیداروں کے پھندے سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مِنّے پولیس ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منے سوٹا کے دو افراد میں سے ایک پر دولت اسلامیہ میں شریک ہونے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی ایجنٹس نے اسے مشرق وسطیٰ کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا، تاہم دوسرا شخص عہدیداروں کے پھندے سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 18 سالہ عبداللہ یوسف کو مِنّے پولیس ایرپورٹ پر اواخر مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 سالہ عبدی نور کی تلاش ہنوز جاری ہے جو مبینہ طور پر ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوچکا ہے۔ وہ ماہ جون میں روانہ ہوچکا تھا لیکن مقررہ مدت کے اختتام پر بھی واپس نہیں ہوا ۔ تاہم امریکی اٹارنی نے کہا کہ دونوں نوجوانوں نے دولت اسلامیہ میں شرکت کی سازش کی تھی تاکہ پرتشدد نظریہ کی تائید میں دہشت گرد مہم میں شامل ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT