Thursday , January 24 2019

دولت اسلامیہ کی تشہیر پر دو ویب سائیٹس اور فیس بک کا صفحہ ممنوع

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ کے ذریعہ دہشت گردی کی تشہیر پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے آج حکم دیا کہ فیس بک کا صفحہ اور دیگر دو ویب سائیٹس cert-in پر امتناع عائد کردیا جائے۔ مرکزی وزیر برائے مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا کہ سماجی میڈیا کے پلیٹ فارمس کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی سلامتی میں خلل اندازی کیلئے غلط استعمال کرنے کے خلاف ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت مواصلات کے درمیان تعاون و ہم آہنگی کا ایک نظام موجود ہے۔ چنانچہ سماجی میڈیا کے استحصال کا امکان نہیں۔

TOPPOPULARRECENT