Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد ایران ۔ امریکہ اتحاد ضروری

دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد ایران ۔ امریکہ اتحاد ضروری

وادی سیمی ( امریکہ ) ۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ایران میں تعینات رہے گی ۔ بین الاقوامی حلیف اور امریکہ کو عراق میں دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد بھی برقرار رہنا چاہیئے ۔ وزیر دفاع امریکہ ایسٹن کارٹر نے کل کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے مخلوط اتحاد میں شریک حلیفوں کو موجودہ مہم کا خاتمہ نہیں کرنا چاہیئے اور موصل سے دولت اسلامیہ کو نکال باہر کرناچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند پائیدار شکست کے راستہ پر ہیں لیکن اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ اس کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے کہ دولت اسلامیہ کی شکست برقرار رہتی ہے ۔ اس کیلئے ایک متبادل اتحاد قائم کرنا ضروری ہوگا اور غیر ملکی جنگجوؤں کے انسداداحتجاج کو دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد بھی جاری رہنا چاہیئے تاکہ وہ کسی اور جگہ اپنے قدم جمع نہ سکے اور عراق اور شام سے کسی دوسرے علاقہ کو منتقل نہ ہوسکے ۔ امریکہ کو اس پائیدار اتحاد میں شامل ہونا چاہیئے بلکہ اس میں دفاعی اعتبار سے شرکت کرنی چاہیئے ۔ خاص طور پر عراق میں جہاں مخلوط اتحاد پائیدار امداد فراہم کررہا ہے اور مقامی افراد کی تربیت کررہا ‘ انہیں ہتھیاروں سے آراستہ کررہا اور مقامی پولیس و سرحدی محافظین کی مدد کررہا ہے ‘تاکہ دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ علاقوں سے عسکریت پسندوں کو نکال باہر کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT