Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی مشرقی شام میں پیشرفت : 54 افراد ہلاک

دولت اسلامیہ کی مشرقی شام میں پیشرفت : 54 افراد ہلاک

بیروت 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) داعش گروپ کے ارکان نے مشرقی شام میں ایک اہم فضائی اڈہ کی سمت پیشرفت کی ہے جس کے نتیجہ میں یہاں گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی ہے اور 54 لڑاکے فوت ہوگئے ہیں۔ ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دولت اسلامیہ کے ارکان فوجی کنٹرول والے فضائی اڈہ کی سمت پیشرفت کر رہے ہیں۔ اس گروپ نے عراق و شام میں ایک قابل لحاظ علاقہ پرقبضہ کرلیا ہے ۔ گروپ کے ڈائرکٹر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ یہ دولت اسلامیہ کا سب سے شدید حملہ تھا جو ائرپورٹ پر کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں داعش کے 36 ارکان اور 18 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے دستوں نے ایک راکٹ بٹالین کا بھی لڑائی کے دوران استعمال کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 50 داعش ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT