Friday , September 21 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے اچانک حملہ میں شامی حکومت حامی 36 جنگجو ہلاک

دولت اسلامیہ کے اچانک حملہ میں شامی حکومت حامی 36 جنگجو ہلاک

بیروت ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مانیٹر کے مطابق شام کے دارالخلافہ کے ایک ڈسٹرکٹ میں حکومت حامی تقریباً 36 جنگجو اس وقت مارے گئے جب اس علاقہ کا کنٹرول دولت اسلامیہ نے حاصل کرتے ہوئے اچانک رات کے اوقات میں حملہ کردیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے دی گئی اس رپورٹ پر فی الحال حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے جبکہ آبزرویٹری نے جہادیوںکی صفوں میں ہونے الی ہلاکتوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق دولت اسلامیہ نے قادم نامی مقام پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس میں حکومت حامی اور وفادار 36 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی درجنوں میں بتائی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور کچھ لوگ لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ آبزرویٹری سربراہ رامی عبدالرحمن نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT