Monday , December 11 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے حملہ میں چھ پولیس افسران ہلاک

دولت اسلامیہ کے حملہ میں چھ پولیس افسران ہلاک

کابل ۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سرحد سے قریب نفگر ہار میں دولت اسلامیہ سے ملحقہ بندوق برداروں کے حملوں میں چھ پولیس افسران ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء صوبائی گورنر کے ترجمان آیت اﷲ خوگیانی نے بتایا کہ دولت اسلامیہ سے ملحقہ شورش پسندوں نے سہکامینا ڈسٹرکٹ میں انتظامی ہیڈکوارٹرس پر رات 2 بجے حملہ کیا جس کے بعد ہوئی گھمسان کی لڑائی میں دولت اسلامیہ کے 15 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف ننگرہار پولیس سربراہ حضرت حسین مشرقیوال نے بتایا کہ حملہ میں چھ پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ مہلوک پولیس افسران کی تعداد بھی چھ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT