Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دولت اسلامیہ کے خلاف مذاہب کے درمیان اتحاد کیلئے وشوا ہندو پریشد کی اپیل

دولت اسلامیہ کے خلاف مذاہب کے درمیان اتحاد کیلئے وشوا ہندو پریشد کی اپیل

کوزی کوڈ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کے قائد پروین توگاڈیہ نے ہندوؤں، عیسائیوں، بدھ مت کے پیروؤں اور دیگر مذاہب کے افراد کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی اور کہا کہ محبت کی بنیاد پردولت اسلامیہ کے افراد لڑکیوں کو پھانس رہے اور ان سے تبدیلی مذہب کے بعد شادی کررہے ہیں۔ ان کا مقصد اسلامی دہشت گردی کی مہم میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کرنا ہے جس کیلئے وہ محبت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان عزائم کے خلاف تمام فرقوں کو متحد ہوجانا چاہئے۔ جرات میں دلتوں پر اور یو پی میں حملوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے لیکن کسی فرقہ کو ایسی انفرادی کارروائیوں کیلئے موردالزام قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ تمام ممالک کیلئے خطرہ ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو ان کا شکار بننے سے روکنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT