Monday , December 18 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے دس کارکن تھائی لینڈ میں داخل : روس کا انتباہ

دولت اسلامیہ کے دس کارکن تھائی لینڈ میں داخل : روس کا انتباہ

بنکاک ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں روس کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے دس شامی باشندے اکتوبر میں روسی شہریوں پہ حملے کرنے کے لیے تھائی لینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔ تھائی پولیس کی ایک افشا ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات روسی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ 2013 میں 15 لاکھ سے زائد روسی شہریوں نے تھائی لینڈ کا سفر کیا تھا۔ تاہم تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک ان شامی باشندوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ روس نے جاریہ سال ستمبر کے آخر میں دولت اسلامیہ کے خلاف شام میں حملوں کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT