Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ کے دہشت گرد داڑھی منڈواکرزنانہ لباس میں شہر رمضی سے فرار

دولت اسلامیہ کے دہشت گرد داڑھی منڈواکرزنانہ لباس میں شہر رمضی سے فرار

بغداد۔14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی فوج نے دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے جب کہ وہ جنگ ہار جانے والے شہر رمضی سے اپنی داڑھیاں منڈواکر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہورہے تھے ۔ عراقی صیانتی فوج کے کمانڈر کے حوالہ سے ’’ آراء نیوز چینل‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ عراقی فوج نے اعلان کیا کہ شہر رمضی کو پوری طرح دولت اسلامیہ کے قبضہ سے آزاد کروایا جاچکا ہے ۔ درجنوں جہادی جو شہر میں پھنسے ہوئے تھے کیونکہ شہر پر عراقی فوج کا قبضہ ہوگیا تھا داڑھیاں منڈواکر زنانہ لباس میںشہر کے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے ۔ عراقی فوج نے اعلان کردیا ہے کہ گذشتہ ڈسمبر سے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر کو مکمل طور پر آزادی دلوائی جاچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT