Monday , June 18 2018
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ قصبہ پر فضائی حملے، 21 شہری ہلاک

دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ قصبہ پر فضائی حملے، 21 شہری ہلاک

بیروت۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرکاری فضائی حملوں کے نتیجہ میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے زیر قبضہ شمال مشرقی شام میں 21 شہری ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 7 بیارل بم اور دیگر دھماکو مادّے شہر حلب کے شمال مشرقی قصبہ الباب پر گرائے گئے جو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔ سرکاری فضائیہ کے ح

بیروت۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرکاری فضائی حملوں کے نتیجہ میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے زیر قبضہ شمال مشرقی شام میں 21 شہری ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 7 بیارل بم اور دیگر دھماکو مادّے شہر حلب کے شمال مشرقی قصبہ الباب پر گرائے گئے جو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔ سرکاری فضائیہ کے حملوں میں بار بار الباب کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ جہادیوں کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے جب کہ اس نے شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ شام کی فوج نے بیارل بم استعمال کرتے ہوئے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے جب کہ انسانی حقوق گروپ نے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا کہ ہتھیاروں کے اندھادھند استعمال سے بے قصور شہری ہلاک ہورہے ہیں۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق تنظیم شام میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذرائع پر انحصار کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT