Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے سات مشتبہ دہشت گرد ہلاک

دولت اسلامیہ کے سات مشتبہ دہشت گرد ہلاک

قاہرہ، 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوج نے اقلیتی عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث دولت اسلامیہ کے سات مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔واقعہ مصر کے جنوبی شہر اسیوط کاہے ، جب اقلیتی عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث دولت اسلامیہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے فوج پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں سات مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔فوج نے جائے وقوع سے کئی ہتھیار، ایک موٹر سائیکل اور دولت اسلامیہ سے متعلق کتابیں برآمد کی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کو مصر میں دوگرجاگھروں پر دولت اسلامیہ کے بم حملوں میں 44 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔اس واقعہ کے بعد مصر کی کابینہ نے ملک میں تین ماہ کے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT