Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے سراغ کا افشا مملکت کی کوتاہی کا ثبوت

دولت اسلامیہ کے سراغ کا افشا مملکت کی کوتاہی کا ثبوت

کراکس ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے آج ایک صفحہ اول کے اخبار میں خبر شائع کی ہے جس میں عسکریت پسندوں کی جانب سے عراق اور شام میں مملکت کا قیام مکمل کرنے کے عصری منصوبہ کا افشاء کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کی مملکت میں خزانہ اور معاشی پروگرام براہ خودمکتفی مملکت جیسے سرکاری محکمے قائم کئے جاچکے ہیں۔ 24 صفحات پر مشتمل سراغ میں دہشت گرد گروپ کی مملکت کی تعمیر مکمل ہونے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں تعلیمات، قدرتی وسائل، صنعت، سفارتکاری، تشہیر اور فوج کے بارے میں رہنمایانہ خطوط بھی شامل ہیں۔ 10 ابواب میں جس کا عنوان دولت اسلامیہ کے انتظامی اصول رکھا گیا ہے، جولائی اور اکٹوبر کے درمیان تیار کردہ دستاویز ہے جسے روزنامہ گارجین نے حاصل کیا ہے۔ اس کی تحریر ایک مصری ابو عبداللہ المصری کی ہے۔ ایک سینئر محقق جارجیا یونیورسٹی چارلی ونٹر نے روزنامہ سے کہا کہ یہ قاعدہ فوج کے علاوہ خون کے پیاسے جنونی دولت اسلامیہ کے عہدیدار ہیں اور انہوں نے ایک عمارت بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ مکمرل کلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT