Wednesday , December 19 2018

دولت اسلامیہ کے کیمیائی ہتھیاروں سے دو امکانی حملے

اربیل (عراق) ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں کرد فوجوں نے دولت اسلامیہ کے دو امکانی کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ عہدیداروں کے بموجب عراق نے تکریت پر دوبارہ قبضہ کیلئے جارحانہ کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں سے دو حملے کئے گئے۔ کرد عہدیداروں نے کہا کہ ایک آزاد تجربہ گاہ نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پیش مرگہ فوج کے خلاف کلورین گیس استعمال کی تھی۔ 23 جنوری کو یہ خودکش حملہ کیا گیا تھا ۔ تاہم بین الاقوامی عہدیداروں نے فوری طور پر کرد فوج کے اس دعویٰ کی توثیق نہیں کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT