Monday , November 20 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر سے امریکہ کی تفتیش

دولت اسلامیہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر سے امریکہ کی تفتیش

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اطلاعات کے مطابق امریکہ کی اسپیشل فورسز نے عراق میں دولتِ اسلامیہ سے منسلک کیمیائی ہتھیاروں کے ایک ماہر کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ امریکی میڈیا نے عراقی اور امریکی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ تحویل میں لیے جانے والا شخص سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ماہر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ اس کا نام سلمان داؤد الفاری بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہیکہ اسے گذشتہ ماہ گرفتارگیا تھا۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کرتے تاہم ادارے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ کی اسپیشل فورسز نے عراق میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں

جو کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف سخت حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ امریکی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ زیرِ حراست شخص تفتیش کے دوران بتا چکا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے کیسے مسٹرڈ گیس کو شیلز میں بھرا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کام کرنے والے ادارے او پی سی ڈبلیو نے کہا تھا کہ گذشتہ برس عراق کے کرد فوجیوں پر حملے میں سلفر مسٹرڈ کا استعمال ہوا۔ اس حملے کا الزام دولتِ اسلامیہ پر لگایا تھا۔اگر اس خبر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ سابق صدر صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پہلا واقعہ ہوگا۔ سلمان داؤد الفاری کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ وزارتِ صنعت کا سابق اہلکار ہیں اور اربل میں محصور تھا۔

TOPPOPULARRECENT