Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / دولت اِسلامیہ سے امن پسند مسلمانوں کی حوصلہ شکنی : اقوام متحدہ

دولت اِسلامیہ سے امن پسند مسلمانوں کی حوصلہ شکنی : اقوام متحدہ

برلن۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ نے دولت اسلامیہ گروپ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انتہا پسند تشدد کے خلاف موقف اختیار کرنے امن پسند مسلمانوں کا حوصلہ برقرار نہیں رہا ہے۔ زید راس الحسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں کہا کہ دولت اسلامیہ کے کئی جنگجو درحقیقت

برلن۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ نے دولت اسلامیہ گروپ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انتہا پسند تشدد کے خلاف موقف اختیار کرنے امن پسند مسلمانوں کا حوصلہ برقرار نہیں رہا ہے۔ زید راس الحسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں کہا کہ دولت اسلامیہ کے کئی جنگجو درحقیقت محسوس کرتے ہیں کہ وہ پروپگنڈہ سے متاثر ہوکر استحصال کا شکار بن گئے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ گروپ میں شامل کئی مسلمان تشہیر پسند نہیں کرتے اور دولت اسلامیہ کے نظریات کو غلط سمجھتے ہیں، لیکن وہ حقائق کا اظہار بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسلمانوں کی اکثریت کی جو امن پسند ہے، حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ انتہا پسندوں کے خلاف موقف اختیار کرسکیں اور اپنی آواز بلند کرسکیں۔واضح رہے کہ دولت اسلامیہ نے مختصر سے عرصہ میں شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT