Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / دولت مشترکہ میں باکسر میری کوم کو پہلا میڈل یقینی

دولت مشترکہ میں باکسر میری کوم کو پہلا میڈل یقینی

گولڈ کوسٹ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پانچ بار عالمی چمپئن، اولمپک میڈلسٹ اور ایشیائی چمپئن خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ کر اپنا پہلا دولت مشترکہ گیمس میڈل یقینی بنالیا ہے ۔75 کلوگرام کلاس میں ہندستان کے وکاس کرشنن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ 69 کلوگرام کلاس میں براہ راست کوارٹر فائنل میں کھیلنے اتریں لولینا بورگوھین کو نزدیکی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میری کوم نے اسکاٹ لینڈ کی میگن گورڈن کو 45۔48 کلوگرام کلاس کے کوارٹر فائنل میں 5۔0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پہلی بار دولت مشترکہ کھیلوں میں کھیل رہی میری کوم نے اس کیساتھ ہی اپنے لئے تمغے پکا کر لیا ہے ۔میری کوم نے یہ مقابلہ 30۔24، 30۔24، 30۔24، 30۔25، 30۔25 سے جیت لیا۔میری کوم کا سیمی فائنل میں 11 اپریل کو سری لنکا کی انشا دلروکشي کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT