Monday , May 28 2018
Home / Top Stories / دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی ملاقاتیں

دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی ملاقاتیں

کانگریس کی تنقید ، ہندوستانی خواتین کی فکر کرنے لاگارڈ کا مشورہ

لندن ؍ نئی دہلی ۔ 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور دیگر سربراہان حکومت سے علحدہ طور پر ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم مودی شیخ حسینہ وزیراعظم بنگلہ دیش سے ان کے دورہ ہند کے موقع پر پہلے ہی ملاقات کرچکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ بھی ملاقات یا تبادلہ خیال کا امکان ہے جن سے ان کی ملاقات قبل ازیں کبھی نہیں ہوسکی۔ بعض دیگر عالمی قائدین امکان ہیکہ وزیراعظم ہند سے دوبدو ملاقات کریں گے جن میں وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل، صدر جنوبی افریقہ سیریل راماپوزا، صدر قبرص نیکوس انسٹیسیڈس اور وزیراعظم جمیکا اینڈرو مائیکل ہولنس، صدر رامبیا ایڈمابیرو، صدر یوگانڈا یوویری میوزوینٹ اور صدر سیچیلیس ڈینی پار اور وزیراعظم ماریشیس پروند کمار جرناٹ سے ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ دریں اثناء ولیعہد برطانیہ شہزاد چالس کو دولت مشترکہ کا آئندہ سربراہ ملکہ ایلزبتھ دوم کی جانب سے مقرر کیا گیا ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج وزیراعظم کی وزیراعظم برطانیہ تھریسامے سے دوبدو ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات ہندوستان کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹن لاگارڈ نے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستانی خواتین پر پہلے توجہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT