Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / دولت مند کیوں ملک چھوڑرہے ہیں !تحقیقات کی جانی چاہئے

دولت مند کیوں ملک چھوڑرہے ہیں !تحقیقات کی جانی چاہئے

نئی دہلی : دولتمندوں کے مسلسل ملک چھوڑکر دوسرے ممالک میں بس رہے ہیں اس سے حکومت کو فکر ہو رہی ہے۔اور حکومت اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ سرمایہ دار ہندوستان چھوڑکر بیرونی ممالک کو اپنا ٹھکانہ بنارہے ہیں۔اس اہم معاملہ میں پتہ لگانے کے لئے حکومت نے ۵؍رکنی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔مذکورہ ٹیم پتہ لگائی کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ملک چھوڑکر جارہے ہیں۔اور یہ ٹیم ایسے حالات پید ا کرے گی سرمایہ دار ملک کے باہر نہ جاپائیں۔مذکورہ ٹیم بہت جلد ایک اجلاس منعقد کرے گی۔جس میں مختلف پہلو ؤں پر غور کرے گی۔گلوبل فائنانشل سوئیس کمپنی کے مطابق 2014سے لیکر تاحال 23000کروڑ پتی ملک چھوڑکرچلے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT