Wednesday , April 25 2018
Home / دنیا / دوما میں شامی حکومت کا پرچم لہرایا گیا

دوما میں شامی حکومت کا پرچم لہرایا گیا

ماسکو ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت دفاع نے آج کہاکہ شامی حکومت کا پرچم دوما ٹاؤن میں لہرا رہا ہے، جو مشرقی غوطہ پر حکومتی فورسیس کے مکمل کنٹرول کی علامت ہے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے شام میں قائم روسی ملٹری کے مرکز برائے مصالحت کے سربراہ میجر جنرل یوری یفتو شینکو کے حوالہ سے کہا کہ شام کی تاریخ میں آج ایک نمایاں موقع پیش آیا۔ دوما ٹاؤن میں عمارتوں پر شامی حکومت کا پرچم لہرایا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہیکہ اس ٹاؤن کے ساتھ ساتھ سارے مشرقی غوطہ پر بھی شامی حکومت کا کنٹرول قائم ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT