Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دومکانات میں سرقہ کی واردات

دومکانات میں سرقہ کی واردات

یلاریڈی۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈ ل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑی علاقہ میں رات دیر گئے دو مکانات میں سرقہ کی وارداتیں پیش آئیں۔ راجیا کے بھائی جگن اور راجمیا دونوں اپنے مکانات کو مقفل کرکے راجیا کے گھر پرسہ دینے کیلئے آئے ہوئے تھے اور یہیں پر سوگئے۔ نامعلوم افراد نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جگن اور راجمیا کے گھروں کی قفل شکنی کرکے الماری سے جگن کے گھر سے ایک تولہ سونا، کچھ نقد رقم اور راجمیا کے گھر سے بھی سونا اور مختصر سی نقد رقم اڑا کر فرار ہوگئے۔ تاڑوائی پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا۔ سارقوں کی تلاش جاری ہے۔

بیدر ضلع پنچایت کے صدر اور
نائب صدر کا انتخاب
بیدر۔/16جولائی،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ضلع پنچایت کی تیسری میعاد کیلئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ کمال نگر حلقہ کی شریمتی نیلماں شیوانند صدر منتخب ہوئیں۔ جبکہ نائب صدر عہدہ پر شریمتی دیپکا راٹھوڑ منتخب ہوئیں چونکہ بیدر ضلع پنچایت میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہے۔ دونوں عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابات کی نگرانی علاقائی کمشنر مسٹر آدتیہ بسواس گلبرگہ نے کی۔ ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر مسٹر سدھیر کمار ریڈی ایس پی اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر ضلع پنچایت مسٹر اجول کمار گھوش شہ نشین پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT