Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں تلگو چیف منسٹرس اپوزیشن کے صفائے کیلئے کوشاں

دونوں تلگو چیف منسٹرس اپوزیشن کے صفائے کیلئے کوشاں

سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے دونوں تلگو ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس ریاستی اسمبلیوں میں اپوزیشن کے صفائے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں کررہی ہے جب کہ ریاستی عوام شدید خشک سالی کی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر بازار میں مویشیوں کی خریداری کی طرح دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو خرید رہے ہیں اور اس کے لیے بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے ۔ سی پی آئی قائد ڈاکٹر کے نارائنا نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دلانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کے لیے اس امر کو باعث شرم قرار دیا کہ چندرا بابو کمیونسٹوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعت کے حکمران گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT