Tuesday , December 11 2018

دونوں ریاستوں میں صدور نشین بلدیات کے انتخابات مکمل

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور آندھرا پردیش میں تلگودیشم کو زیادہ نشستیں

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور آندھرا پردیش میں تلگودیشم کو زیادہ نشستیں

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل منعقدہ میونسپل کارپوریشن بلدیہ اور نگر پنچایتوں کے انتخابات کے ایک طویل مدت کے بعد آج میئرس، ڈپٹی میئرس ،صدور نشین و نائب صدر نشین بلدیہ عہدوں کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں آندھرا پردیش کے 90صدور نشین بلدیات اور تلنگانہ میں 49 صدور نشین بلدیات کے انتخابات مکمل کرلئے گئے اور آندھرا پردیش بلدیات پر تلگودیشم پارٹی کے صدر نشین اور تلنگانہ ریاست کی اکثریت بلدیات پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو ہی کامیابی حاصل ہوئی ۔ اسی طرح آندھرا پردیش میں سات میونسپل کارپوریشن کے مشیران بلدی کارپوریشن کے انتخابات مکمل کرلئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ آندھرا پردیش ریاست کی 92 میونسپل کونسلس کے منجملہ 90 میونسپل کونسلس کے انتخابات مکمل کرلئے گئے دو بلدیات ضلع کڑپہ کے جملا مڈگو بلدیہ اور ضلع پرکاشم کے مارکپورم بلدیات کے صدر نشین عہدوں کیلئے انتخابات کل 4 جولائی کو منعقد ہونے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ آندھرا پردیش میں منعقدہ بلدی انتخابات 90 کے منجملہ 74 بلدیات پر تلگودیشم کو قبضہ حاصل ہوا ۔ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 15 نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ آندھرا پردیش کے 7 میونسپل کارپوریشنس کے منجملہ 5 میونسپل کارپوریشن تلگودیشم پارٹی اور دو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ 5 میونسپل کارپوریشن میں تلگودیشم پارٹی کو راجمندری ، ایلورو، وجئے واڑہ ،چتور ،اننت پور پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو میونسپل کارپوریشنس پر کامیابی حاصل ہوئی جو کڑپہ اور نیلور میونسپل کارپوریشن شامل ہیں جبکہ تلنگانہ ریاست میں 49 بلدیات کے منجملہ 22 میونسپل کونسلس، تلنگانہ راشٹرا سمیتی ،20 کانگریس پارٹی ،4 تلنگانہ تلگودیشم پارٹی،2 بی جے پی اور ایک میونسپل کونسل پر مجلس پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی اور تلنگانہ میں 3 میونسپل کارپوریشنس پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنا پرچم لہرایا اور نلگنڈہ و سوریا پیٹ بلدیات کے انتخابات کل یعنی 4 جولائی کیلئے ملتوی کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT