Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں میں ٹیکسوں کی وصولی کو یقینی بنانے اقدام

دونوں ریاستوں میں ٹیکسوں کی وصولی کو یقینی بنانے اقدام

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش میں ٹیکسیس کی مناسب انداز میں وصولی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ریاست تلنگانہ میں 8 اور آندھراپردیش ریاست کے حدود میں 8 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر احکامات بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تلنگانہ میں حیدرآباد تا کرنول قومی شاہراہ پر واقع ضلع محبوب نگر کے عالم پور کے پاس کلواکرتی، سری سیلم شاہراہ پر ضلع محبوب نگر کے پاس واقع ایگلا پنیٹا کے پاس، دیورکنڈہ تا ماچرلہ شاہراہ پر ضلع نلگنڈہ میں واقع ناگر جنا ساگر کے پاس، مریال گوڑہ تا اونگول شاہراہ پر واقع ضلع نلگنڈہ کے وشنو پورم کے پاس، حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر واقع ضلع نلگنڈہ کے کوداڑ کے پاس کھمم کا تریوورو شاہراہ پر ضلع کھمم کے کلورو کے پاس، کھمم تا راجمندری شاہراہ پر ضلع کھمم کے آشوا راؤ پیٹ کے پاس کتہ گوڑم تا جگدل پور شاہراہ پر ضلع کھمم کے پالونچہ کے پاس چیک پوسٹس قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT