Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں کے باہمی مسائل حل کرنے کی کوشش

دونوں ریاستوں کے باہمی مسائل حل کرنے کی کوشش

گورنر کی موجودگی میں وزراء کا مختلف اُمور پر تبادلہ خیال، خوشگوار ماحول میں بات چیت
حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش و تلنگانہ کے حل طلب بعض مسائل کی یکسوئی کیلئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی صدارت میں دونوں ریاستوں کے وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے مسرز وائی راما کرشنوڈو وزیر فینانس و اُمور مقننہ، کے اچن نائیڈو وزیر محنت و روزگار اور کے سرینواس گورنمنٹ چیف وہپ حکومت آندھرا پردیش کے علاوہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی، جگدیش ریڈی، وزیر توانائی اور جی وویک مشیر ریاستی حکومت تلنگانہ نے شرکت کی۔ راج بھون ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس اجلاس میں قانون تقسیم ریاست کے شیڈول 9 اور 10 کے تحت مختلف اداروں کی (کارپوریشن، اکیڈیمیوں وغیرہ) تقسیم کے ساتھ ساتھ دیگر بعض اہم اُمور پر بھی تفصیلی مباحث ہوئے۔ شہر حیدرآباد میں پائی جانے والی مختلف عمارتوں کی حوالگی وغیرہ پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ دونوں ریاستوں کے وزراء کے مابین ہوئی بات چیت کافی مثبت و خوشگوار تھی اور ریاستی گورنر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کسی تنازعہ کے بغیر ہی دونوں ریاستوں کو درپیش مسائل کی بہت جلد یکسوئی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT